بھارت: گرفتاری کے خوف سے نوجوان لڑکی نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی

May 26, 2022

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک 19 سالہ لڑکی نے گرفتاری کے خوف سے چوہے مارنے والی دوا پی کر خودکشی کرلی۔

گزشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے میں مذکورہ بالا لڑکی کی شناخت سواتی کے نام سے ہوئی اور اس نے اپنی چھوٹی بہن 17 سالہ پریتی اور والدہ انورادھا کے ساتھ زہر پیا۔

تینوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں سواتیجانبر نہ ہوسکی جبکہ اس کی بہن اور ماں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

دونوں بہنوں اور ماں نے اپنے بھائی پرنس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے کے خدشے کے پیش نظر زہریلی دوا کا استعمال کیا۔

سواتی کے بھائی پر قریبی گاؤں کی ایک خاتون کو شادی کے لیے بھگاکر لے جانے کا الزام ہے۔ ان تینوں ماں بیٹیوں کو خوف تھا کہ پرنس کے نہ ملنے پر پولیس انہیں پکڑ کر لے جائے گی۔