الیکٹرانک اجازت نامہ کے بغیر غیرملکیوں کے مکہ مکرمہ داخلے پر پابندی عائد

May 26, 2022

فوٹو: فائل

سعودی حکومت نے الیکٹرانک اجازت نامہ کے بغیر غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ جانے پر آج سے تاحکم ثانی پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق بغیر پرمٹ داخل ہونے والوں کو سیکیورٹی کنٹرول سینٹرز پر روکا جائے گا۔ بغیر پرمٹ مشاعر مقدسہ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ امن عامہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’اجازت نامے کے بغیر مقدسشہر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے غیر ملکیوں کو واپس کردیا جائے گا‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ صرف ان غیر ملکیوں کو مکہ مکرمہ داخلے کی اجازت ہے جن کے پاس عمرہ یا حج اجازت ناموں کے علاوہ متعلقہ اداروں سے جاری ہونے والا اجازت نامہ ہے کہ وہ مکہ مکرمہ میں ملازمت کرتے ہیں یا پھر ان کا اقامہ مکہ مکرمہ محکمہ پاسپورٹ سے جاری شدہ ہے۔