دنیا میں کسی بھی کامیابی کو حاصل کرنے کیلئے تعلیم ضروری ہے، ایمن سلیم

May 27, 2022

ایمن سلیم، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم کا کہنا ہے کہ دنیا میں کسی بھی کامیابی کو حاصل کرنے کےلیے تعلیم ضروری ہے۔

ایمن سلیم نے متحدہ عرب امارات کے مشہور انگریزی اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کو ایک انٹرویو دیا ہے۔

اس انٹرویو میں ایمن سلیم جوکہ ایکبزنس گریجویٹ ہیں اور دبئی حکومت کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں، ایک اہم سوال پوچھاگیا کہ ان کی بزنس کی ڈگری ان کے شوبز اندسٹری میں کام کرنے کے لیے کس طرح مددگار ثابت ہوئی؟‘

اداکارہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’اگر ہم صرف اس ڈگری کے بارے میں بنیادی طور پر بات کرتے ہیں تو یہ آپ کی گفتگو کرنے کی صلاحیت کو نکھارتی ہے، آپ کو مارکیٹنگ کے بارے میں سیکھاتی ہے جس سے آپ کو اپنے سامعین کو جاننے میں مدد ملتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’یہ آپ کو سرمایہ کاری کے بار میں سیکھاتی ہے جس میں آپ کو بنیادی طور پر صرف یہ جاننا ہوتا ہے کہ دنیا کس طرح چلتی ہے اور یہ آپ کویہ بھی سمجھاتی ہے کہ اپنے کسی بھی کاروبار کا آغاز کیسے کیا جائے، جس سے کہ آپ دنیا میں اپنی ایک ہچان بنا سکیں ایک مثال قائم کرسکیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’لہٰذا تکنیکی طور پر یہ مہارتیں صرف بنیادی مہارتیں ہیں جن کی آپ کو معاشرے کے ایک فرد کے طور پر ضرورت ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ جہاں بھی میں جاتی ہوں، یہ مہارتیں اور سارا علم جو میں نے اپنی بزنس ڈگری سے سیکھا، ہمیشہ میرے ساتھ ہوتا ہے۔‘

آخر میں ایمن سلیم نے کہا کہ ’ جہاں بھی میں جاتی ہوں بطور اداکارہ میں ان صلاحیتوں کو استعمال نہیں کر رہی تو وہ بہت غلط ہیں، اور اس کا مطلب ہے کہ اُنہیں یہ سمجھ نہیں آہا ہے ابھی تک کہ تعلیم درحقیقت کیا ہے، تعلیم کسی بھی کامیابی کو حاصل کرنے کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔‘