• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن سلیم ڈراموں میں کس طرح کے کردار کرنا چاہتی ہیں؟

ایمن سلیم، فوٹو انسٹاگرام
ایمن سلیم، فوٹو انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ ڈراموں میں کس طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

 ایمن سلیم نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے مشہور انگریزی اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کو انٹرویو دیا ہے۔

اس انٹرویو کے دوران میزبان ماحوش ایجاز نے ایمن سلیم سے ایک دلچسپ سوال کیا کہ’آپ ڈراموں میں کسی مصیبت میں گھری بیچاری لڑکی کا کردار ادا کرنے سے کیوں گھبراتی ہیں؟‘

ایمن سلیم نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’میرے خیال میں یہ ایک بہت ہی اہم سوال ہے بلکہ پاکستانی ٹیلیویژن انڈسٹری کے لیے ایک بہت ہی اہم موضوع ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’فی الحال وہ اس طرح کے کرداروں کو نظر انداز کررہی ہیں جس میں کسی لڑکی کو مصیبت میں گھرے ہوئے اور مجبور دکھایا جائے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں آج کل کی اصل پاکستانی خواتین کا کردار اداکرنا چاہتی ہوں‘۔

اُنہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’مجھے نہیں معلوم کہ پاکستانی ٹیلیویژن میں کیوں یہ بتانے کا جنون ہے کہ عورت کیا ہے، اچھی عورت کیا ہے یا بری عورت کیا ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’میرا مطلب ہے حقیقی عورت کی پہچان  اور اس کے وجود میں اور بھی بہت کچھ ہے‘۔

ایمن سلیم نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ مثال کے طور پر آپ ماہرہ خان بھی ہوسکتی ہیں، آپ کو خرد بننے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید