موٹر سائیکل سوار ڈاکو نواب پورروڈ پر پولٹری سپلائی کی دکان سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار

May 28, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) 3 رکنی ڈاکوئوں کے گروہ نے ملتان میں دہشت پھیلادی،گزشتہ سے پیوستہ روز ایس پی چوک پر محبوب بیکر میں دن دہاڑے واردات کی اور40ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار ڈاکو نواب پورروڈ پر پولٹری سپلائی کی دکان پر ایک لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،دو روزقبل بھی نشتر روڈ پر 3 ڈاکوؤں نے 5 میڈیکل سٹوروں سے 20 لاکھ سے زائد کی نقدی لوٹ لی تھی، جبکہ مزاحمت پر ایک میڈیکل سٹور پرسیلز مین کو گولی مار کر زخمی کر دیا ، اسی گروہ نے چند روز قبل غلہ منڈی کے قریب بینک سے رقم لے کر نکلنے والے رنگیل پور کے نوجوان کو بھی مزاحمت پر ٹانگ پر گولی مار کررخمی کردیا تھا ۔