عائشہ خان نے بیٹے کا نام کیا رکھا؟

May 28, 2022

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ عقبیٰ خان نے بیٹے کے نام رکھ لیا۔

عائشہ خان نے بیٹے کا نام مداحوں اور دوستوں کو بتانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔

سابقہ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے بیٹے کو دُنیا میں خوش آمدید کہا۔

عائشہ خان نے بتایا کہ اُنہوں نے بیٹے کا نام محمد نائل عقبیٰ خان رکھا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 20 فروری کو عائشہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی۔

خیال رہے کہ 15 اپریل 2018ء کو عائشہ خان اور میجر عقبیٰ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اُن کے ہاں سال 2019ء میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ماہ نور ہے۔