کراچی، پولیس مقابلے کے دوران شہری کس کی گولی سے مارا گیا، انکوائری جاری

June 01, 2022

کراچی میں سخی حسن کے قریب پولیس مقابلے کے دوران شہری کی گولی لگنے سے موت ہونے پر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق شہری کو شاپنگ سینٹر کے سامنے لوٹا جارہا تھا کہ پولیس مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ ایک شہری بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ جس کے بعد طبی امداد کے لیے دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں شہری اور ڈاکو دوران علاج دم توڑ گئے، جاں بحق شہری کی شناخت جہانگیر ملک کے نام سے ہوئی۔