دلیپ کمار کی بائیو گرافی کی پہلی کاپی منظرِ عام پر

June 02, 2022

دلیپ کمار کی زندگی پر کتاب لکھ دی گئی

بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کیبائیو گرافی کی پہلی کاپی کی جھلک وائرل ہوگئی۔

دلیپ کمار کے مینجر فیصل فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں ایک خاتون کے ہاتھ میں لیجنڈری اداکار دلیپ کمار پر لکھی گئی کتاب موجود ہے۔

فیصل فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’یہ دلیپ کمار پر لکھی گئی کتاب کی پہلی کاپی ہے جوکہ اداکار کی برسی یعنی 7 جولائی کو ریلیز ہوگی۔‘

اُنہوں نے اداکار کے دُنیا بھر میں موجود مداحوں کے پیار کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔

فیصل فاروقی نے مزید کہا کہ ’ایک مصنف کے طور پر یہ میرا آغاز ہے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے تھے۔