آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

June 03, 2022

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کہا ہے کہ وہ ڈیزل کی قیمت بڑھنے پر 50 فیصد ٹرانسپورٹ احتجاجاً کھڑی رکھیں گے۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے مطابق 50 فیصد گاڑیاں کھڑی کرکے عملے کو فارغ کردیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹروں کیلئے گاڑیاں چلانا ناممکن ہوگیا ہے۔