کوہ پیما شہروز کاشف کا نام سِول ایوارڈ کیلئے تجویز کرنے کا فیصلہ

June 06, 2022

فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کا نام سِول ایوارڈ کے لیے تجویز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپورٹس بورڈ پنجاب شہروز کاشف کے نام کی سمری حکومت کو بھجوائے گا۔

ذرائع پنجاب اسپورٹس کا کہنا ہے کہ کم عمری میں ہی شہروز کاشف کے کارناموں کو حکومتی سطح پر سراہنے کی ضرورت ہے۔

شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ اور کے 2 سر کر چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ 2 بار گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

نوجوان کوہ پیما بلند ترین 7 چوٹیاں سر کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں، ان سے قبل صرف محمد علی سدپارہ اور سِرباز خان یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

شہروز کاشف 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔