ہائبرڈ الیکٹرانک گاڑیوں کا استعمال، درآمدی بل میں 50 فیصد کمی ممکن

June 21, 2022

اسلام آباد (اے پی پی)ہائبرڈ الیکٹرانک گاڑیوں کے استعمال سے ملک کے درآمدی بل میں50فیصد کمی لائی جاسکتی ہے۔ انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے کہا ہے کہ الیکٹرک موٹرز " میک ان پاکستان" کے نظریہ کے تحت اقدامات کررہی ہے اور اندرون ملک ہائبرڈ الیکٹرک کاروں کی تیاری پر 100ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔ پاکستان دنیا بھر میں گاڑیاں تیارکرنے والا 35واں بڑا ملک ہے اور آٹو موبائلزکی صنعت ملک میں تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں شامل ہےجس کا ملکی جی ڈی پی سے حصہ 2سے 3فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 2022میں کمپنی اپنی پیداواری صلاحتیوں سے استفادہ کرتے ہوئے 90ہزار گاڑیاں تیار کرے گی ۔