بلدیاتی الیکشن سے قبل دھاندلی کے منصوبے شروع کردئیے گئے، سندھ یونائیٹڈ پارٹی

June 24, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کے لئیے سندھ ہائی کورٹ میں جاری سماعت کے دوران سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کو عدالتی کاروائی کا حصہ بنانے کے لئیے اس کی کاپی عدالت میں جمع کرو ادی، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل سندھ حکومت نے دھاندلی کے منصوبے بنانے شروع کر دئیے ہیں، الیکشن میں مخالف امیدواروں کو دستبردار ہونے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔