خواتین یونیورسٹی میں سکالرشپ مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس،نیڈ بیسڈ سکالرشپ ایجنڈا پیش

June 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی میں سکالرشپ مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ڈاکٹر مصباح مرزا کی زیر نگرانی ہوا جس میں ریحان قادر (خزانچی) مسز سنبل ہاشمی (نمائندہ کنٹرولر امتحانات) مسز اقراء اسد (رجسٹرار کی نمائندہ)، رضوان (ریذیڈنٹ آڈیٹر کی نمائندہ) نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں ڈاکٹر مصباح مرزا یونیورسٹی کی طالبات کے لئے یونیورسٹی نیڈ بیسڈ سکالرشپ کا ایجنڈا پیش کیا ہے،جس میں یونیورسٹی کی طرف سے طالبات کو مختلف پروگراموں میں سکالرشپ دیا جائے گا، جن میں بی ایس کے چوتھے اور پانچویں سمسٹر ایم فل اور ایم ایس اور سپورٹس کوٹہ پر سکالرشپ دیا جائے گا،اس موقع پر ڈاکٹر مصباح مرزا نے کہا کہ نیڈ بیسڈ سکالرشپ یونیورسٹی کی تاریخ میں نمایاں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی قیادت میں ہمیں یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اس سکالرشپ سے ضرورت مند طالبات کو مالی معاونت فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے جارہی رکھ سکیں۔