ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری اور ملزمان کا ساتھی زخمی

June 24, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہری اور ڈاکو کا اپنا ساتھی زخمی ہو گیا۔ اڈا منیر آباد تین ڈاکووں نے ڈرنک کارنر سے 1 لاکھ روپے نقدی و چار موبائل فون لوٹے مزاحمت پر ڈاکو نے فائرنگ کی تو شہری وقاص اور خود ایک ڈاکو زخمی ہوگئے زخمی ڈاکو کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس تھانہ بستی ملوک کے حوالے کر دیا، پولیس نے دونوں زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔