بنگلہ دیش میں محصور بہاریوں کو پاکستان لایا جائے، شہلا رضا

June 24, 2022

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم دو باتوں پر بنی تھی اس میں بہاریوں کو واپس لانا بھی شامل تھا۔

صوبائی وزیر شہلا رضا نے بنگلہ دیش میں محصور بہاریوں کو پاکستان لانے کا مطالبہ کردیا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ بہاریوں کو واپس لایا جائے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم دو باتوں پر بنی تھی اس میں بہاریوں کو واپس لانا بھی شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ 1971 میں ذوالفقارعلی بھٹو نے پانی کے جہاز سے بہاریوں کو بلایا تھا۔ ہم بہاریوں کو پاکستانی مانتے ہیں۔