پاک بحریہ ملک کا دفاع کرنے والی مضبوط فورس ہے، آرمی چیف

June 24, 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے۔

نیوی وار کالج لاہور میں 51ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے جیو اسٹریٹیجک ماحول، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جوابی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہپاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی شاندار روایات سے بھری ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہپاک بحریہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پوری اتری ہے۔

آرمی چیف نے قومی سلامتی کے چیلنجوں سے مہارت سے نمٹنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔