این ڈی ایم اے کی تیسری قومی مون سون جائزہ کانفرنس کا انعقاد

June 25, 2022

اسلام آباد (نامہ نگار‘ نیوز رپورٹر) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے اسلام آباد میں تیسری قومی مون سون جائزہ کانفرنس 2022کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کی۔ کانفرنس کا مقصد مون سون سے متعلق تیاری و اقدامات اور تمام متعلقہ اداروں کے مابین معاونت و باہمی ہم آہنگی کا جائزہ لینا تھا۔ کانفرنس کے دوران تمام متعلقہ اداروں نے مون سون سے متعلق پیشگی محکمانہ تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بالخصوص بروقت آگاہی، کمیونٹی موبلائزیشن، ہنگامی صورتحال کے دوران فوری ردعمل اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بشمول اقوام متحدہ کی ایجنسیوں و رفاہ عامہ کے اداروں اور میڈیا کی اہمیت پر بات چیت کی۔