اسلام آباد (رپورٹ/ حنیف خالد) فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت کاروباری اداروں کو ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے ریئل ٹائم پیداوار کی نگرانی یا فروخت و وصولیوں کی ریکارڈنگ و رپورٹنگ کے لیے انضمام پر متعلقہ الیکٹرانک آلات، ہارڈویئر، سافٹ ویئر اور دیگر الیکٹرانک اجزا کی خریداری، تنصیب اور تنفیذ پر ہونے والی سرمایہ کاری کا 10 فیصد ٹیکس کریڈٹ دیا جائے گا۔