اسلام آباد (رپورٹ/ حنیف خالد) نیشنل اکاونٹیبیلیٹی بیورو کے ڈپٹی چیئرمین مسٹر جسٹس(ر) سہیل ناصر نے کہا ھے کہ نیب نے وسطی پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے میں مزید پندرہ سو ارب روپے ( ڈیڑھ ٹریلین روپے) مالیتی ریلوے کی ملکیتی 6177 ایکڑ سے زائد اراضی کا سراغ لگا کر اسے وفاقی حکومت کے حوالے کیا ہے۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل( ر) نذیر احمد بٹ نے اپنی ٹیم کی شبانہ روز محنت سے قومی کارنامہ سرانجام دیا ھے۔