راولپنڈی، اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آبا د میں وارداتیں ، شہر ی درجن سےزیا دہ موٹرسائیکلوں ، طلائی زیورات سےمحروم ہوگئے۔ راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 7موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ ڈھوک نجو میں طاہر جمیل اور اس کی اہلیہ سے طلائی زیورات اور کپڑے ،تھانہ سٹی کے علاقہ باڑہ مارکیٹ میں ابوالکلام سے موبائل ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ چھتی قبرستان کے قریب راحت جان سے موبائل ، تھانہ کینٹ کے علاقہ مری روڈ پرصقیاہ وارث سے موبائل ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ جنجوعہ ٹاؤن میں شازیان علی سے موبائل ،شیخ عبدالمتین سے موبائل ائر بڈزاور 5ہزار روپے چھین لئے گئے ، جبکہ3موٹر سائیکل چوری جبکہ2گھروں کے تالےٹوٹ گئے۔