• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 3 گینگز کے 5 ملزموں کو گرفتار کرکے6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمدکرلیا،تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 3 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم اور اسلحہ برآمد کیا، صادق آباد پولیس نے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے چھینے گئے 2 موٹر سائیکل،رقم اور اسلحہ برآمد کیا، جب کہ تھانہ رتہ امرال پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے چھینا گیا موٹرسائیکل،رقم اور اسلحہ برآمد کیا ، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید