پاکستان شوگر مارکیٹ میں دو ماہ کے دوران استحکام

June 26, 2022

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان میں شوگر مارکیٹ دو مہینے سے مستحکم ہو گئی ہے۔ پنجاب شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو ممبر ماجد ملک کے مطابق چینی کے ایکس ملز ریٹ لوئر سندھ میں کلوزنگ ایکس ملز ریٹ 81روپے کلو 25جون کو رہے جبکہ سنٹرل پنجاب میں کلوزنگ ایکس ملز ریٹ 80روپے پچاس پیسے فی کلو تک آ گئے۔ خیبر پختونخوا کی شوگر ملوں کے ایکس ملز ریٹ 80روپے فی کلو ریکارڈ کئے گئے۔ اپر سندھ کی شوگر ملوں کے کلوزنگ ایکس ملز ریٹ 79روپے پچیس پیسے فی کلو رہے۔ جنوبی پنجاب کی شوگر ملوں کے ایکس ملز ریٹ 79روپے کلو تک نیچے آ گئے جبکہ صارفین کو یوٹیلیٹی سٹورز پر حکومت سبسڈی دیکر 70روپے کلو چینی فروخت کر رہی ہے جبکہ بڑے دکاندار پانچ دس کلو چینی 85روپے کلو صارفین کو فروخت کر رہے ہیں جبکہ خوردہ فروش گلی محلوں میں 90روپے اور زیادہ سے زیادہ 95روپے فی کلو صارفین کو دینے لگے ہیں۔