یوکرین: کیف میں 4 دھماکے

June 26, 2022

—بشکریہ گوگل

روس سے جنگ سے متاثرہ ملک یوکرین کے دارالحکومت کیف میں آج صبح 4 دھماکے ہوئے ہیں۔

یوکرینی دارالحکومت کیف کے میئر نے بتایا ہے کہ کیف کے ضلع شیو چینکو وسکی میں 4 دھماکے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج صبح ہونے والے دھماکوں کے بعد ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔

کیف کے میئر کا مزید کہنا ہے کہ دھماکوں سے متاثر ہونے والی 2 عمارتوں سے رہائشیوں کا انخلاء کرا لیا گیا ہے۔

میئر کیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز، طبی عملے اور ریسکیو اہلکاروں کو دھماکوں کے مقام پر روانہ کیا گیا تھا جنہوں نے متاثرہ عمارت سے متعدد زخمی افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔