عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع، نیتو کپور کا دلچسپ ردِعمل

June 27, 2022

فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکار رنبیر کپور کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ نیتو کپور نے دادی بننے کے سوال پر دلچسپ ردِعمل دے کر اپنی خوشی کا اظہار کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاپارازی جب نیتو کپور سے کہتے ہیں کہ "آپ دادی بننے والی ہیں" تو اس پر نیتو کپور جواب میں صرف "شکریہ" کہہ دیتی ہیں۔

تاہم مختلف سوالات کے جواب میں اسی ویڈیو میں وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ "دادی بننا یا نانی بننا اس دنیا کی سب سے بہترین چیز ہے"۔


خیال رہے کہ رواں سال 14 اپریل کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

عالیہ بھٹ نے اپنے لاکھوں مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا اور شوہر کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں دونوں اسکرین پر الٹرا ساؤنڈ نتیجہ دیکھ رہے ہیں۔