شاہ رخ خان کا موجودہ پسندیدہ گانا کونسا ہے؟

June 28, 2022

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے موجودہ پسندیدہ ٹریک (گانے) کے بارے میں بتادیا، انسٹاگرام لائیو کے دوران کنگ خان نے اپنے پرستاروں کے سوال پر کہا کہ پتہ لگو گا، انکا پسندیدہ گانا ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے آئندہ برس جنوری میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان کا پوسٹر اختتام ہفتہ (25 جون) پر جاری کیا تھا، جس کے بعد سے وہ فلم کے حوالے سے مسلسل اپنے فینز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فلم پٹھان، چار برس بعد جاری ہونے والی شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہوگی۔

اس سے قبل انہوں نے 2018 میں آخری فلم ’زیرو‘ کی تھی، تاہم آئندہ برس انکی تین فلمیں پٹھان، جوان اور ڈنکی ریلیز ہوں گی۔

شاہ رخ کا پسندیدہ گانا پتہ لگو گا گلوکار اے پی ڈھلون اور گورندر گل نے گایا ہے۔ اس گیت کی پسندیدگی کے حوالے سے کنگ خان کا کہنا تھا کہ انہیں دہلی میں رہائش کے دوران جو تھوڑی بہت پنجابی بولنا آئی ہے، اس میں ہم کہتے ہیں کہ تینوں لگو گا اور پتہ لگو گا، تو اسی لیے مجھے یہ گانا بہت پسند آیا ہے، یہ بہت کول سونگ ہے اور مجھے لفظ پتہ لگو گا بہت اچھا لگا۔