ڈرامہ خدا اور محبت کے ٹریک سونگ نے ریکارڈ قائم کردیا

June 29, 2022

کراچی (آئی این پی) جیو انٹرٹیمنٹ چینل کے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے ٹریک سونگ نے ریکارڈ قائم کردیا۔ڈرامہ سیریل کے3سیزن نشر کیے جاچکے ہیں اور تیسرے سیزن کے اوریجنل سونگ ٹریک نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔خدا اورمحبت 3 کے او ایس ٹی کو یو ٹیوب پر 200ملین (20کروڑ ) سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جو اپنی جگہ ایک منفرد ریکارڈ ہے کیونکہ اس سے قبل کسی پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کو اتنی زیادہ تعداد میں نہیں سنا گیا۔200ملین میں بڑا حصہ بھارتی ناظرین کا بھی ہے جس کا اندازہ یو ٹیوب پر اس گانے سے متعلق کیے جانے والے تبصروں سے بخوبی ہوجاتا ہے۔