کراچی میں شارٹ فال 400 سے 500 میگا واٹ تک جا پہنچا ہے، ترجمان KE

June 29, 2022

فائل فوٹو

کراچی میں موسم گرم ہونے کے باعث بجلی کا شارٹ فال 250 سے 300 میگا واٹ سے بڑھ کر 400 سے 500 میگا واٹ تک جا پہنچا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں بجلی کی اوسطاً فراہمی 2700 میگاواٹ ہے، نیشنل گرڈ سے حاصل کردہ اوسطاً 1000میگاواٹ بجلی بھی شامل ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ گرمی میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا،جبکہ شارٹ فال 250 سے 300 میگا واٹ سے بڑھ کر 400 سے 500 تک جا پہنچا ہے۔

شارٹ فال میں اضافے کے باعث رات میں مجبوراً لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، قدرتی گیس کی عدم فراہمی کے باعث 2 پاور پلانٹس بند ہیں۔