ہالی ووڈ فلم ’ٹائی ٹینک‘ کی خصوصی تھیٹر ریلیز کا اعلان

June 29, 2022

ہالی ووڈ فلم’ٹائی ٹینک‘ کی خصوصی تھیٹر ریلیز کا اعلان

شہرۂ آفاق ہالی وڈ فلم ’ٹائی ٹینک‘ کی ریلیز کے 25 سال مکمل ہونے پر فلم کی خصوصی تھیٹر ریلیز کا اعلان کردیا گیا۔

اس فلم کو ریلیز ہوئے اگلے سال 25 برس مکمل ہوجائیں گے، اس موقع پر فلم کی پروڈکشن ٹیم نے فلم کا ’ری ماسٹرڈ ورژن‘ ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق،فلم کا ’ری ماسٹرڈ ورژن‘ اگلے سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کیاجائے گا۔

خیال رہے کہ یہ فلم ’ٹائی ٹینک‘ اصل میں 19 دسمبر 1997 کو ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر دنیا بھر میں 2.2 بلین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

اس فلم نے 14 اکیڈمی ایوارڈز میں سے 11ایوارڈز اپنے نام کیے تھے، جن میں اسے بہترین فلم، بہترین ہدایت کاری، بہترین سینماٹوگرافی، اور بہترین اوریجنل ڈرامیٹک اسکور جیسے ایوارڈزملے تھے۔

اس فلم میں اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔