علی ظفر کا اے پی ایس کے طالبعلم احمد نواز کے آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار

June 30, 2022

کراچی (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفرنے آرمی پبلک سکول (اے پی ایس)پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانیوالے طالبعلم احمد نواز کے آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔علی ظفر نے ٹوئٹر پر آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونے پر احمد نوازکی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ2014میں ہونے والے سانحہ اے پی ایس میں زندہ بچ جانے والے احمد نواز کا آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونا اس بات کی ایک مثال ہے کہ انسانی جذبے کو گولیوں اور بموں سے کبھی نہیں توڑا جا سکتا۔ علی ظفر نے احمد نواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں تم پر فخر ہے لڑکے! اسی طرح کامیابیاں حاصل کرتے رہو۔