منال خان کا ڈنکے کی چوٹ پر مزید پوسٹ شیئر کرنے کا عندیہ

June 30, 2022

منال خان کو ناقدین کو منہ توڑ جواب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔

گزشتہ دنوں منال خان نے امریکی ماڈل و معروف کاروباری خاتون کائلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ لے کر اسے اپنی انسٹا اسٹوری پر لگا لیا تھا۔

کائلی جینر کی جانب سے انسٹاگرام پر لگائی گئی مختلف پھلوں سے سجی رنگ برنگی تھالی کو منال خان کا کاپی کرنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا سمیت ٹوئٹر پر بھی منال خان پر تنقیدی پوسٹس کا سیلاب آ گیا تھا۔

بعدازاں، منال خان نے دیگر دو انسٹا اسٹوریز بھی دوسری ایپس سے کاپی کرکے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں جس کے بعد سے اداکارہ صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں۔

تاہم، اب منال خان نے خاموشی توڑتے ہوئے صارفین کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’یہ میرا انسٹاگرام ہے، میں جو چاہوں گی پوسٹ کروں گی‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’اور یہ میری زندگی ہے، میں ویسے جیئوں گی جیسے مجھے پسند ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’ہاں، میرے پاس Pinterest اور بہت سی دوسری ایپس ہیں، ہاں، مجھے اس قسم کی تصاویر پسند ہیں اور ہاں، میں پوسٹ کرتی رہوں گی‘۔

منال نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’کیا آپ اس کے بارے میں کچھ کر سکتے ہیں؟ میں انتظار کروں گی‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی منال خان انسٹا اسٹوریز کاپی کرنے کی وجہ سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں تھیں۔