اقرا عزیز عالیہ بھٹ کیلئے اتنی پُرجوش کیوں؟

June 30, 2022

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بہت جلد والدین بننے کی خبر پر جوش و خروش کا اظہار کیا تو صارفین اُلجھن میں پڑگئے۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جلد ہی اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں جس کا اعلان اداکارہ نے 27 جون کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

اس خبر پر جہاں عالیہ اور رنبیر کے مداح خوش ہوئے تو وہیں پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز بھی کافی خوش نظر آئیں۔

اقرا عزیز نے اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عالیہ بھٹ کی پوسٹ شیئر کی۔

اداکارہ کی انسٹا اسٹوری دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اُلجھن میں پڑگئے اور کہا کہ یہ کیوں اُن کے لیے اس قدر پُرجوش ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں رنبیر اور عالیہ بھٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ واستوو میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔