روسی افواج کا بحیرہ اسود کے اسٹریٹجک اسنیک آئی لینڈ سے انخلا

June 30, 2022

روسی افواج نے بحیرہ اسود کے اہم اسٹریٹجک اسنیک آئی لینڈ سے انخلا کرلیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی افواج نے جذبہ خیر سگالی کے تحت آئی لینڈ کو خالی کیا۔ یوکرینی صدارت اور روسی وزارت دفاع کی جانب سے خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔

روسی وزارت دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روس یوکرین سے زرعی مصنوعات برآمد کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ نہیں بن رہا۔

دوسری جانبیوکرینی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ اسنیک آئی لینڈ پر موجود روسی افواج کا تمام سامان تباہ کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کے پہلے روز اسنیک آئی لینڈ پر قبضہ کیا تھا۔