سیریز مس مارول میں فواد خان کمالہ کے نانا کا کردار ادا کرینگے

July 01, 2022

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی ڈزنی سیریز مس مارول میں پاکستانی اداکا رہ مہوش حیات کے بعد اب ادکار فوادخان کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈزنی کی مس مارول ناظرین میں مقبول تو ہے ہی لیکن نئی سیریزمقبولیت کا کچھ الگ ہی انداز ہے کیونکہ اس سیریز میں مہوش حیات کے بعد اب شائقین اپنے پسندیدہ ادکار فواد خان کو بھی جلد دیکھ سکیں گے۔ ویب سیریزکی چوتھی قسط کی خاص بات اس میں فواد خان کی ایک جھلک تھی جسے دیکھنے کے لیے ان کے مداح شدت سے منتظر تھے۔مختصر ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فواد خان کمالہ کے نانا کا کردار ادا کریں گے، فی الحال فواد خان کی تصویر دکھائی گئی ہے لیکن اداکارکے پرستار آئندہ قسط میں انہیں دیکھنے کے لئے بے چین ہیں۔فواد خان کے علاوہ مس مارول کی چوتھی قسط ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں کراچی کے معروف مقامات بھی دکھائے جائیں گے۔یاد رہے کہ مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں 8جون کو ڈزنی پلس پرریلیز کیا گیا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس کی سینما گھروں میں نمائش کی جارہی ہے۔ سیریز میں پاکستانی نژادکینیڈین ایمان ویلانی فرنچائز کی پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں۔6اقساط پر مشتمل مارول اسٹوڈیوز کی اس ٹی وی سیریزکی ہدایات شرمین عبید چنائے کےعلاوہ مزید تین نامور ہدایت کارعدیل العربی، بلال فلاح اوربھارتی نژاد امریکی خاتون میرا مینن نے دی ہیں۔