اوڈیسا میں روس کا میزائل حملہ، 14 افراد ہلاک

July 01, 2022

فائل فوٹو

یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں عمارت پر روس کے میزائل حملے میں 14 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق میزائل حملہ بحیرۂ اسود سےطیارے کے ذریعے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر یوکرین کو لانگ رینج میزائل فراہم کیے گئے تو نئے اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ کیف کو نئے ہتھیاروں کی فراہمی کا مقصد تنازع کو طول دینا ہے۔