آریان خان کی عدالت سے پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست

July 02, 2022

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے عدالت سے اپنا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست کر دی۔سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان، جنہیں کروز شِپ منشیات کیس میں این سی بی سے کلین چٹ مل گئی ہے، انہوں نے ایک خصوصی این ڈی پی ایس عدالت میں اپنا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔عدالت نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 13 جولائی کو مقرر کی ہے۔این سی بی نے گزشتہ برس اکتوبر میں ہائی پروفائل منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا لیکن تحقیقاتی ایجنسی نے رواں سال مئی میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں ان کا نام بطورِ ملزم نہیں لیا۔این سی بی نے آریان خان اور پانچ دیگر افراد کو منشیات کیس میں کلین چٹ دے دی تھی جبکہ جس وقت آریان خان پر یہ کیس چل رہا تھا تو انہوں نے ضمانت کی شرائط کے مطابق اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرایا تھا۔