بولی وڈ ستاروں کی بیرون ملک اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں

July 02, 2022

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ ستارے کبھی ذاتی زندگی یا پھر اپنی فلموں کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ فلم انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے ہیں، جو اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ دولت اور جائیداد کی وجہ سے بھی معروف ہیں۔ فلمی دنیا کے کچھ ستاروں کی نہ صرف بھارت بلکہ بیرون ملک بھی جائیدادیں ہیں جن کی مالیت کروڑوں اور اربوں روپے میں ہے۔شلپا شیٹی کا نام ہندی فلم انڈسٹری کی امیر ترین اداکاراؤں میں لیا جاتا ہے۔ ان کی آکسفورڈ اسٹریٹ اور لندن میں جائیدادیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کا وےبرج سرے میں 7 کمروں کا گھر ہے جس کا نام شلپا اور راج کندرا نے راج محل رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا نے شلپا شیٹی کو دبئی میں برج خلیفہ کی 19ویں منزل پر ایک اپارٹمنٹ تحفے میں دیا تھا تاہم اب اسے فروخت کردیا گیا ہے۔ہندی سنیما کے میگا اسٹار امیتابھ بچن بھی بیرون ملک اثاثوں کے معاملے میں کسی سے کم نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کا پیرس میں ایک لگژری پیڈ ہے۔ اس کے علاوہ بگ بی کا پیرس میں3کروڑ روپے کا گھر ہے۔ یہی نہیں امیتابھ بچن کی بھی وہاں8جائیدادیں ہیں۔ پریانکا چوپڑا کا نام ہندی فلمی دنیا کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں لیا جاتا ہے۔ پریانکا جائیداد کے معاملے میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ نیویارک میں سونا کے نام سے ان کا اپنا ریستوراں ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ لاس اینجلس میں ایک کوٹھی بھی خریدی ہے جس کی موجودہ قیمت 144 کروڑ روپے ہے۔ابھیشک بچن نے بھلے ہی فلموں میں کچھ خاص کمال نہ کیا ہو، لیکن جائیداد کے معاملے وہ بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ ان کے پاس دبئی میں کروڑوں روپے کی پراپرٹی ہے۔ ان کی یہ جائیداد والد امیتابھ بچن سے الگ ہے۔