احد رضا میر اور رمشا خان کی ایک دوسرے میں دلچسپی سے متعلق چہ مگوئیاں

July 03, 2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری میں اس وقت اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان کی دوستی سےبڑھ کر ایک دوسرے میں دلچسپی سےمتعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ احد رضا میراوررمشا خان نے رمضان میں ایک ساتھ ایک سیریل میں کام کیا تھا، میڈیا رپورٹس کےمطابق اس دوران بھی اِن میں بہترین دوستی دیکھی گئی تھی۔ اب ان فنکاروں سے متعلق افواہوں کی وجہ رمشا خان کا ایک انٹرویو بن رہا ہے۔ گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویومیں رمشا خان کی جانب سے احد رضا میرکی خوب تعریفیں کی گئی تھیں۔رمشا خان کا اس انٹرویو میں احد کے لیےکہنا تھا کہ ’احد رضا میرایک سچااورشریف آدمی ہے، احد ایک بہترین ساتھی اداکار ہے‘۔ واضح رہے کہ احد رضا میر معروف اداکارہ سجل علی کے سابق شوہر ہیں جبکہ رمشا خان سے متعلق اس سے قبل اداکار بلال عباس سے بھی قریبی تعلق ٹوٹنے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔