میرا ماضی میں کیپٹن نوید کو اپنا بھائی قرار دے چکی ہیں، علی سفینہ

July 05, 2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میرا کو پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سب سے متنازع سیلیبرٹی کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا۔ لیکن اس بارمیرا کا نام ایک خاصے منفرد حوالے سے سامنے آیا ہے، سبھی جانتے ہیں کہ میرا کی شادی کے حوالے سے سامنے آنے والے دو ناموں میں ایک کیپٹن نوید ہے۔عتیق الرحمان کے ساتھ میرا کے تکذیب نکاح کا معاملہ برسوں لاہورہائیکورٹ میں زیرسماعت رہا، اور فروری 2022 کے آغازمیں عدالت نے فیصلے میں انہیں عتیق الرحمان کی بیوی قراردیا۔میرا ماضی میں “کون بنے گا میرا پتی “ کے عنوان سے جیو پرایک ریئلٹی شوکرچکی ہیں جس کے میزبان علی سفینہ تھے۔حال ہی میں تابش ہاشمی کے شومیں شریک اداکار اور میزبان علی سفینہ نے انکشاف کیا کہ میرا ماضی میں کیپٹن نوید کو اپنا بھائی قرار دے چکی ہیں۔علی سفینہ کے مطابق شو کے 12شرکاء میں سبھی میرا کو بیحد پسند کرتے تھے، شوٹنگ کے دوران میرا اپنے ساتھ ایک شخص کولاتی تھیں جس نے شومیں شریک لڑکوں سے اپناتعارف میرا کا بھائی کہہ کرکروایا تھا اوروہ شخص کوئی اورنہیں بلکہ کیپٹن نوید تھے ۔علی سفینہ نے انکشاف کیا کہ میرا کا بھائی سمجھ کر تمام لڑکے میرا سے شادی کے لیے انہیں متاثرکرنے کی کوشش کرتے رہتے تھے۔ تاہم بعد میں سامنے آنے والے واقعات نے ثابت کیا کہ معاملات ویسے نہیں تھے جیسے میرا اور کیپٹن نوید ظاہرکیا کرتے تھے۔ میرا اور کیپٹن نوید کے نکاح کی خبرسامنے آنے کے بعد ہی عتیق الرحمان نے اداکارہ کے خلاف تکذیب نکاح کا دعویٰ دائرکیا تھا۔