مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا

July 05, 2022

مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا۔ کورونا وائرس کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، جن میں ساڑھے آٹھ لاکھ غیرملکی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد مکمل ہوچکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دوران حج مسجد الحرام کو دن میں 10 بار دھویا جائے گا اور ہر بار 1 لاکھ 30 ہزار لیٹر جراثیم کُش محلول بھی استعمال کیا جائے گا۔

سعودی عرب نے 45 سال سے کم عمر کی خواتین کو بھی بغیر محرم حج کی اجازت دے دی ہے۔