کراچی: مختلف علاقوں میں بارش

July 05, 2022

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے۔

آئی آئی چندریگر روڈ، سندھ اسمبلی، سائٹ ایریا، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال، سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے۔

بارش کے ہوتے ہی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

کراچی میں موجود سندھ اسمبلی بلڈنگ کی چھت ٹپکنے لگی۔

شارع فیصل پر نرسری بس اسٹاپ پر اور شاہین کمپلیکس سے متصل روڈ پر بارش کا پانی جمع ہو گیا۔

دوسری جانب ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہو رہی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کا رخ سندھ اور بلوچستان کی طرف ہے، عید الاضحیٰ پر بھی کراچی میں بارش کا امکان موجود رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔