وزیر داخلہ پنجاب کے نوٹس کے باوجود 20 روز بعد بھی خاتون کا سراغ نہ لگ سکا

July 05, 2022

وزیر داخلہ پنجاب عطا اللّٰہ تارڑ کے نوٹس نے بھی کام نہ دکھایا، مغوی خاتون کا 20 روز بعد بھی سراغ نہ لگایا جاسکا۔

لاہور میں تھانہ ڈیفنس سی کے علاقے سے مبینہ طور پر اغوا کی گئی خاتون کا 20 روز بعد بھی سراغ نہ مل سکا۔

صوبائی وزیر داخلہ نے خاتون کے اغوا کا نوٹس لیا لیکن اس کے باوجود کوئی پیشرفت سامنے نہ آسکی۔

مغوی خاتون کے شوہر نے مقدمہ درج کروایا ہے، جس میں بتایا گیا کہ اہل خانہ بتاتے ہیں کہ بیوی کام کے لیے گھر سے نکلی اور تاحال واپس نہیں آئی ہے۔