قومی ٹیم میں شعیب ملک اچھی سیاست کرتے ہیں، احمد شہزاد کا انکشاف

July 05, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے سابق کپتان شعیب ملک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم میں بڑی اچھی سیاست کرتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے 30 سالہ احمد شہزاد بولے کہ قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں سیاست ہوتی ہے اور سابق کپتان شعیب ملک اچھی سیاست کرتے ہیں۔

پاکستان کے لیے 13 ٹیسٹ 81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے احمد شہزاد کہتے ہیں کہ شعیب ملک کی شخصیت ایسی ہے کہ وہ اچھے سیاستدان بن سکتے ہیں، کیونکہ وہ چیزوں کو اچھے اور لمبے عرصے تک لے کر چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد کا خصوصی انٹرویو جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز شام 5 بج کر پانچ منٹ پر پیش کیا جائے گا۔