صائمہ نور نے انسٹاگرام جوائن کرلیا

July 06, 2022

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صائمہ نور نے آخر کار انسٹاگرام جوائن کر لیا ہے، تاکہ اپنے مداحوں سے رابطے میں رہ سکیں۔شہرت کے عروج پر پہنچنے والی صائمہ نور اب اپنے کیرئیر کے ایک ایسے موڑ پر پہنچ چکی ہیں جہاں پاکستانی سنیما میں ان کی شراکت کے لیے ان کا احترام کیا جاتا ہے۔انسٹاگرام پر اپنی پہلی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے میں صائمہ نور نے کہا کہ انہوں نے انسٹاگرام جوائن کیا ہے کیونکہ مداح کافی عرصے سے ان سے پوچھ رہے ہیں۔اداکارہ نےاپنے بینکاک کے دورے کی بھی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’سادہ لذتوں سے لطف اندوز ہوں‘۔واضح رہے کہ صائمہ نور نے 2005 میں شادی کی جس کے بعد انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں اپنی شادی کا اعلان کیا۔اداکارہ ’کنیز ‘ اور ’مبارک ہو بیٹی ہوئی ‘ جیسے مشہور ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔