شادی کے چالیس سال بعد بھی دھرمیندر کی پہلی بیوی سے نہیں ملی، ہیما مالنی

July 06, 2022

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دھرمیندر اور ہیما مالنی کا نام بولی وڈ انڈسٹری کے لیجنڈ ستاروں میں شامل ہے۔ان دونوں سے جڑی کئی کہانیاں آج بھی سنی اور سنائی جاتی ہیں۔ان میں سے ایک کہانی کا تعلق اداکار کی پہلی بیوی پرکاش کور سے بھی ہے۔ دراصل دھرمیندر کی پہلی شادی پرکاش کور کے ساتھ 1954 میں گھر والوں کی رضامندی سے ہوئی تھی۔ اس شادی سے چار بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول پیدا ہوئے۔اسی دوران 1980 میں دھرمیندر نے اداکارہ ہیما مالنی سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے پرکاش کور سے طلاق لیے بغیر ہیما سے دوسری شادی کی تھی۔ اس واقعہ سے پرکاش کو شدید دکھ پہنچا۔ ساتھ ہی، شادی کے چار دہائیوں سے زیادہ گزرنے کے بعد بھی ہیما اداکار کی پہلی بیوی پرکاش کور سے نہیں ملیں تھیں۔اس کی وجہ خود ہیما نے ایک انٹرویو میں بتائی تھی۔ ہیما کے مطابق، وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی وجہ سے کسی کو کوئی پریشانی ہو، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے پرکاش سے دور رہناہی بہتر سمجھا۔جبکہ دھرمیندر کی دوسری شادی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے پرکاش کور نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ دھرمیندر اچھے شوہر تو نہیں بن سکے لیکن وہ بہت اچھے باپ ضرور ہیں۔ خیال رہے کہ ہیما سے شادی کے بعد دھرم پاجی کے گھر دو بیٹیاں ایشا دیول اور اہانہ دیول کاجنم ہوا تھا۔