نیٹ فلکس شو ’اسکویڈ گیم‘ کی شہرت میں کمی کیوں آنے لگی؟

July 06, 2022

—فائل فوٹو

معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر نشر ہونے والی جنوبی کورین سیریز’سکویڈ گیم‘ کی شہرت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

نیٹ فلکس کے مطابق مشہور سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے نئے سیزن کو ناظرین 1.15 بلین گھنٹے سے زیادہ دیکھ چکے ہیں۔

اس طرح سائنس فکشن سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ نیٹ فلکس پر انگریزی زبان میں نشر ہونے والی سب سے مشہور سیریز بن گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق ویور شپ کے حساب سے سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ 91 ممالک میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 10 نیٹ فلکس شوز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔

یہ سیریز ایک بلین سے زائد کی ویور شپ حاصل کرنے والی واحد نیٹ فلکس سیریز ہے، جبکہ اس سے قبل ابھی تک نیٹ فلکس پر صرف جنوبی کورین سیریز ’اسکویڈ گیم‘ ہی ایک بلین سے زائد کی ویور شپ حاصل کر سکی ہے۔