• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیمہ بٹ کی ریمپ واک تنقید کی زد میں

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

فیشن شو میں پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ کی ریمپ واک تنقید کی زد میں آگئی۔

اداکارہ نعیمہ بٹ نے شوبز انڈسٹری میں کم مگر منفرد کام کے ذریعے اپنی شناخت بنائی ہے، وہ ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں رباب کے کردار سے گھر گھر پہچانی گئیں، جبکہ وہ مشکل کرداروں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ 

اس کے علاوہ وہ شان شاہد کی آنے والی فلم بُلّھا میں بھی نظر آئیں گی، حال ہی میں نعیمہ بٹ نے برائیڈل کٹیور ویک (BCW) میں بطور سیلیبریٹی شو اسٹاپر شرکت کی۔

نعیمہ بٹ نے ڈیزائنر کی فیوژن ساڑھی میں ریمپ پر واک کی، اس دوران انہوں نے اپنے مشہور کردار رباب کا انداز اپناتے ہوئے انگلی اٹھا کر چلنے کی اداکاری بھی کی، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے نوٹ کیا کہ ریمپ پر ان کا انداز کچھ حد تک پھیکا اور غیر دلچسپ دکھائی دے رہا تھا۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی نعیمہ بٹ کی واک سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی، کئی صارفین نے ان کے انداز پر سوالات اٹھائے۔

 ایک صارف نے لکھا کہ کیا کسی نے انہیں زبردستی ریمپ پر بھیجا ہے؟ ایک اور تبصرہ تھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے امی نے برتن دھلوانے کے لیے باہر بھیج دیا ہو، جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ واک کسی مردانہ انداز جیسی لگ رہی ہے۔ 

مجموعی طور پر سوشل میڈیا پر ان کی ریمپ واک کو ملا جلا ردِعمل ملا، جہاں کچھ لوگوں نے تنقید کی، وہیں کچھ مداحوں نے اسے کردار سے جڑا ایک مختلف انداز قرار دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید