فرح گوگی کیخلاف کرپشن تحقیقات جاری، ریکارڈ طلب کرلیا گیا

July 06, 2022

فائل فوٹو

اینٹی کرپشن نےایس ای سی پی سے فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی اور ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

سابق خاتون اول بشری بی بی کی سہیلی فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کی گوجرانوالہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈیویلپمنٹ سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔