مردان: پولیس چوکی میں دھماکا، پولیس اہلکار شہید، 4 افراد زخمی

July 07, 2022

فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں چمتار پولیس چوکی میں بارودی مواد سے دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس حوالدار شہید اور 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں 2 راہ گیر بھی شامل ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں اور شہید اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔