مردان کے علاقے خواجہ گنج بازار میں دھماکے سے دوپولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے ۔
ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق خواجہ گنج بازارمیں بارودی مواد ایک نالی میں رکھا گیا تھا ، جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا ۔
دھماکے سے دوپولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔