نیپرا نے اہل کراچی پر بجلی گرادی، 3 اعشاریہ 55 روپے یونٹ مہنگا

July 22, 2022

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرادی، کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کا ایک یونٹ 3 روپے 55 پیسے مہنگا کردیا۔

نیپرا نے کےالیکٹرک کی درخواست پر کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔

نیپرا نے بجلی جنوری سے مارچ 2022ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی اور فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا گیا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا اور اس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔